Saturday , February 24 2018
Home / Top Stories / ہاردیک کی ممتا سے ملاقات۔ بی جے پی کے خلاف’ متحد اپوزیشن ‘ کے متعلق بات کی۔

ہاردیک کی ممتا سے ملاقات۔ بی جے پی کے خلاف’ متحد اپوزیشن ‘ کے متعلق بات کی۔

کلکتہ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد پاٹیدار انامت اندولن سمیتی ( پی اے اے ایس) کنونیر ہاردیک پٹیل نے تمام پارٹیوں پر بی جے پی کے خلاف متحد ہونے پر زوردیا۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی اس ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور تمام علاقائی پارٹیوں سے میری گذارش ہے کہ وہ بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کرنے کے لئے متحد ہوجائیں۔کیچ نیوز کی خبر کے مطابق انہوں نے کہاکہ ’’ اگر مودی 2019میں اقتدار میںآتے ہیں تو میں صدرراج کا مطالبہ کروں گا اور تمام سیاسی پارٹیوں کو ہاتھ ملانے پر زوردوگا۔میں محسوس کررہا ہوں کہ بی جے پی ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہاکہ ’’ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے بعد ممتا بنرجی سے سب سے طاقتور خاتون سیاست داں ہیں۔جب وہ عوام سے بات کرتی ہیں تو اپنے دل سے بات کرتے ہیں دوسرے سیاست دانوں کی طرح نہیں جو صرف ووٹ کے لئے بات کرتے ہیں‘‘۔

پٹیل نے کہاکہ ممتا بنرجی نے انہیں اپنا چھوٹا بھائی مانا ہے اور سال2019کے مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں ترنمول کانگریس کے لئے انتخابی مہم چلانے کی گذارش بھی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دیدی( ممتا بنرجی) کو گجرات بھی مدعو کیاگیا ہے تاکہ گجرات میں خواتین کو متحد کرنے کے لئے ایک مہم کی شروعات کی جائے۔انہوں نے مجھے بھروسہ دلایا ہے کہ وہ گجرات کا ضرور دورہ کریں گی‘‘

TOPPOPULARRECENT