Monday , April 23 2018
Home / دنیا / ہارورڈ یونیورسٹی میں ایشیائی ۔ امریکی طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک کی شکایت

ہارورڈ یونیورسٹی میں ایشیائی ۔ امریکی طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک کی شکایت

نیویارک ۔ 7 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ڈپارٹمنٹ آف جسٹس نے آج ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ کے طریقۂ کار اور اُس کے ڈیٹا کو منظرعام پر لانے کی ہدایت کی ہے کیونکہ ایوی لیگ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے یونیورسٹی کے خلاف ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ہارورڈ انتظامیہ پر الزام لگایا گیا ہے کہ داخلوں کے معاملہ میں طلباء سے امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے ۔ خصوصی طورپر ایشیائی ۔ امریکی طلباء کے داخلوں کیلئے امتیازی رویہ اپنائے جانے کا سلسلہ عرصۂ دراز سے جاری ہے ۔ بوسٹن فیڈرل کورٹ میں ایک عرضداشت کا ادخال 2014ء میں عمل میں لایا گیا تھا جس کی بنیاد پر جسٹس ڈپارٹمنٹ نے عدالت کو ہدایت کی ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلوں کے عمل کا ڈیٹا منظرعام پر لایا جائے ۔ یہ عرضداشت اینٹی ۔ افرمیٹیو ایکشن گروپ اسٹوڈنٹس فار فیئر ایڈمیشن کی جانب سے داخل کی گئی تھی جس میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ داخلوں کے معاملہ میں ایشائی ۔ امریکی طلباء کے خلاف امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے ۔ اُن کاماننا ہے کہ صرف رنگ و نسل کی بنیاد پر یونیورسٹی میں داخلہ کے لئے اُن کی درخواستوں کو مبینہ طورپر مسترد کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT