Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / ہاسٹلس سے لیپ ٹاپ کا سرقہ ملزم جاروب کش کا کالج طالب علم جیسی طرز زندگی

ہاسٹلس سے لیپ ٹاپ کا سرقہ ملزم جاروب کش کا کالج طالب علم جیسی طرز زندگی

حیدرآباد ۔ /11 فبروری (سیاست نیوز) ہاسٹلس میں طلباء کے لیپ ٹاپ اور قیمتی موبائیل فون کے سرقہ میں ملوث 21 سالہ وائی شیام کمار کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیام کمار کا تعلق ضلع ورنگل سے ہے اور وہ پرائم ہاسپٹل کوکٹ پلی میں جاروب کشی کا کام کرتا تھا ۔ وہ اکثر کالج کا بیاگ اپنے ساتھ رکھتا اور جینس پینٹ اور شرٹ میں مل

حیدرآباد ۔ /11 فبروری (سیاست نیوز) ہاسٹلس میں طلباء کے لیپ ٹاپ اور قیمتی موبائیل فون کے سرقہ میں ملوث 21 سالہ وائی شیام کمار کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیام کمار کا تعلق ضلع ورنگل سے ہے اور وہ پرائم ہاسپٹل کوکٹ پلی میں جاروب کشی کا کام کرتا تھا ۔ وہ اکثر کالج کا بیاگ اپنے ساتھ رکھتا اور جینس پینٹ اور شرٹ میں ملبوس لڑکوں کے ہاسٹلس میں جایا کرتا تھا ۔ صبح کی اولین ساعتوں میں طلباء کو محو خواب دیکھ کر وہ ان کے قیمتی موبائیل فون اور لیپ ٹاپس کا مبینہ سرقہ کیا کرتا تھا ۔ شیام کمار کو اکٹوبر 2013 ء میں چندا نگر پولیس نے اسی قسم کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کرکے سنگاریڈی جیل منتقل کردیا تھا ۔ لیکن فبروری 2014 ء میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوگیا اور معاشی تنگدستی کے سبب وہ دوبارہ لیپ ٹاپس و سیل فونس کے سرقے کرنے لگا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیام کمار نے ایس آر نگر میں واقع کئی لڑکوں کے ہاسٹلس میں سرقہ کئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT