Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہاسٹلوں کو تقسیم کئے جانے والے چاول میں بے قاعدگیاں

ہاسٹلوں کو تقسیم کئے جانے والے چاول میں بے قاعدگیاں

حیدرآباد۔11 اکتوبر (آئی این این) تلگو دیشم سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی اے ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ہاسٹلوں کو سربراہ کئے جانے والے بہترین چاول میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں پائی جاتی ہیں۔ این ٹی آر ٹرسٹ بھون پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہاسٹلوں کو بہترین چاول کی فراہمی کے بجائے غیرمعیاری چاول فراہم کیا جارہا ہے۔ ریاست کے ہاسٹلس اور اقامتی اسکولوں میں بہترین چاول فراہم کرنا حکومت کی پالیسی ہے لیکن اس چاول کو بلیک مارکٹ میں سربراہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ویجیلنس ڈپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا کہ ہاسٹلوں پر دھاوے کرکے وہاں استعمال ہونے والے چاول کے نمونے حاصل کریں۔ ان بدعنوانیوں پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی خاموشی پر بھی انہوں نے سوال اٹھایا۔

TOPPOPULARRECENT