Saturday , December 15 2018

ہاسٹل وارڈنس میں لیاپ ٹیاپ کی تقسیم

بودھن /27 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن مسٹر شکیل عامر نے آج حلقہ اسمبلی بودھن میں واقع 8 ہاسٹل وارڈنس کو لیاپ ٹیاپ تقسیم کئے ۔ انہوں نے اس موقع پر یہاں موجود وارڈنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہاسٹلس و طلبہ کو عصری سہولتیں فراہم کریت ہوئے ریاست تلنگانہ کو بھی اترپردیش کے خطوط پر تعلیمی ترقی دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا

بودھن /27 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن مسٹر شکیل عامر نے آج حلقہ اسمبلی بودھن میں واقع 8 ہاسٹل وارڈنس کو لیاپ ٹیاپ تقسیم کئے ۔ انہوں نے اس موقع پر یہاں موجود وارڈنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہاسٹلس و طلبہ کو عصری سہولتیں فراہم کریت ہوئے ریاست تلنگانہ کو بھی اترپردیش کے خطوط پر تعلیمی ترقی دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں حکومت پر ایک طالب علم کو لیاپ ٹیاپ فراہم کرتے ہوئے طلبہ کو تعلیمی میدان میں ترقی کرنے راہیں کھول دی ۔ مسٹر شکیل نے کہا ہ وہ مدارس و کالجس کو عصری بنانے چیف منسٹر سے نمائندگی کریں گے ۔ قبل ازیں ایک ہاسٹل وارڈن کی جابن سے ہر ایک ہاسٹل میں ہینڈ بورویل کھدوانے کی رکن اسمبلی بودھن سے خواہش کی ۔ اس موقع پر موجود آر ڈی او بودھن شیام پرساد لعل نے بتایا کہ ترقی بورویلس ہاسٹلس میں موجود رہنے کے بعد ہینڈ بور کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے رکن اسمبلی سے کہا کہ حلقہ اسمبلی بودھن کے بعض مدارس و آبادیوں میں پانی کی قلت ہے بجائے ہاسٹلس کے ہینڈ بورویلس آبابی یا مدارس میں کھدوائے جائیں ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ و سابقہ صدرنشین بلدیہ ایلیا ، محمد غوث الدین ،عبدالرزاق ، احتشام الدین ، شیخ محمود ، شرت ریڈی اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT