Tuesday , December 11 2018

ہاسٹل کا واچ مین اور باورچی معطل

وارڈنس کو نوٹس، طلبہ کی شکایت پر کلکٹر کی کارروائی
گمبھی راؤ پیٹ۔/10جنوری، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کلکٹر سرسلہ دیور کنڈہ کرشنا بھاسکر نے گمبھی راؤ پیٹ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے پیدماں تا مصطفی نگر کے درمیان ہریتا ہارم پروگرام کے دوران لگائے گئے پودوں کا مشاہدہ کیا اور زرعی آفس پہنچ کر وہاں موجود زرعی سائنس لیاب کا معائنہ کیا اس وقت محکمہ کے اے ڈی انیل کمار اور اے ای او محمد عزیز خاں بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر نے آبادی کے بیچوں بیچ واقع بی سی ہاسٹل کا معائنہ کرتے ہوئے باورچی خانہ پہنچ گئے اس اثناء انہوں نے طلباء کے ریڈنگ کا بھی مشاہدہ کیا جہاں طلباء صبح کے اوقات تعلیمی مطالعہ میں مصروف تھے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر طلباء کے ساتھ فرش پر بیٹھ گئے اور طلباء سے مضمون واری سوالات کرتے ہوئے جوابات طلب کئے اور کہا کہ مشکل مضمون پر خصوصی توجہ کریں۔ بعد ازاں انہوں نے طلباء سے ہاسٹل میں دی جانے والی غذا اور دیگر سہولیات سے متعلق سوالات بھی کئے جس پر طلباء نے ہاسٹل واچ مین کی جانب سے چپل سے مارنے کی شکایت کی جس پر ضلع کلکٹر نے واچ مین کی جانب سے معصوم طلباء کو چپل سے مارنے کے واقعہ پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے واچ مین کی سرزنش کرتے ہوئے اسے معطل کرنے کے احکامات جاری کرنے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ مزید طلباء نے ہاسٹل کوک ( باورچی ) کے خلاف بھی شکایت کی جس پر ضلع کلکٹر نے اسے بھی معطل کرنے کا حکم دیا اور اس وقت ہاسٹل وارڈن کو بغیر اجازت ہاسٹل سے غائب رہنے پر اسے شو کاز نوٹس جاری کروائی۔ صبح کے اوقات میں ضلع کلکٹر کی یہاں آمد پر سرکاری عہدیداروں میں خاص کر رہائشی ہاسٹل کے اساتذہ برادری میں ہلچل دیکھی گئی۔

TOPPOPULARRECENT