Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / ہاسپٹل میں شراب نوشی پر خاتون گرفتار

ہاسپٹل میں شراب نوشی پر خاتون گرفتار

حیدرآباد 6 مارچ (سیاست نیوز ) گاندھی ہاسپٹل میں دن دہاڑے شراب نوشی کرنے و الی ایک خاتون کو چلکل گوڑہ پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ شوبھا جو ایک خواتین تحفظ سنٹر سے وابستہ ہے‘ حاملہ خاتون کے ہمراہ سنٹر کے ذمہ داروں نے اسے ہاسپٹل روانہ کیاتھا ۔ شوبھا اس خاتون کے ساتھ ہاسپٹل میں رہتی تھی ۔ سنٹر کے ذمہ داروں نے حاملہ

حیدرآباد 6 مارچ (سیاست نیوز ) گاندھی ہاسپٹل میں دن دہاڑے شراب نوشی کرنے و الی ایک خاتون کو چلکل گوڑہ پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ شوبھا جو ایک خواتین تحفظ سنٹر سے وابستہ ہے‘ حاملہ خاتون کے ہمراہ سنٹر کے ذمہ داروں نے اسے ہاسپٹل روانہ کیاتھا ۔ شوبھا اس خاتون کے ساتھ ہاسپٹل میں رہتی تھی ۔ سنٹر کے ذمہ داروں نے حاملہ خاتون کی مدد کیلئے شوبھا کو مقرر کیا تھا جس نے آج دوپہر ہاسپٹل کے احاطہ میں شراب نوشی شروع کردی ۔ سکیوریٹی عملہ نے شوبھا کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور سنٹر کو اطلاع دینے کے بعد پولیس عملہ کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT