Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ہاسپٹل میں مریض کی موت، دواخانہ کے خلاف مقدمہ

ہاسپٹل میں مریض کی موت، دواخانہ کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد ۔ 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی پولیس ایک ہاسپٹل کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جن کی مبینہ لاپرواہی کے سبب ایک مریض فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ رقم جمع کرنے میں تاخیر کے سبب علاج میں لاپرواہی سے 27 سالہ شخص ویرو فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ویرو جو امبیڈکرنگر علاقہ کا ساکن تھا۔ پیشہ سے خانگی ہاسپٹل رجوع ہوا، جس کے تین روز بعد پھر وہ دوبارہ وہی ہاسپٹل گیا جس کے بعد اس دواخانے والوں نے دوسرے ہاسپٹل اور پھر وہاں سے ایک تیسرے ہاسپٹل سے ویرو رجوع ہوا جس کے تمام معائنہ کئے گئے اور علاج میں رقم جمع کرنے میں تاخیر کے سبب وہ فوت ہوگیا۔ پولیس عثمانیہ یونیورسٹی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT