Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ہاسپٹل کو سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل بنانے کا عزم ، بنڈارو دتاتریہESI

ہاسپٹل کو سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل بنانے کا عزم ، بنڈارو دتاتریہESI

حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : بنڈارو دتاتریہ مرکزی لیبر منسٹر نے کہا کہ ESI ( ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ) دواخانوں کو وہ ایک ماڈل ہاسپٹلس بنانے کا عزم رکھتے ہیں تاکہ مزدوروں کو تمام سہولتیں اسی دواخانے میں مل سکیں ۔ جتنے بھی ESI دواخانے قائم کئے جائیں گے ۔ ان میں 6 بستر مریضوں کے لیے ضرور رہیں گے ۔ صنعت نگر کے ای ایس آئی دواخانے کو ترقی دے کر ماہ ستمبر سے مریضوں کو مزید سہولتیں دی جائیں گی ۔ ناچارم کے دواخانے کو ترقی دے کر 250 بستر والا دواخانہ بنایا جائے گا ۔ چھ مہینوں کے قلیل عرصہ میں اسے سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل میں تبدیل کیا جائے گا ۔ جیڈی میٹلہ کے ڈائگناسٹک سنٹر کو اندرون ایک ماہ ترقی دی جائے گی اور اسے ایک مثالی ڈائگناسٹک سنٹر بنایا جائے گا ۔ ورنگل کے ای ایس آئی ہاسپٹل میں صرف 50 بستر کی مریضوں کو سہولت ہے ۔ اس دواخانے میں 100 بستروں کی سہولت والا دواخانہ بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بیڑی بنانے والے خاتون مزدوروں کے لیے 100 بستر والا دواخانہ ضلع عادل آباد کے شہر نرمل میں 50 بستر کا دواخانہ قائم کیا جائے گا ۔ نیز بیڑی ورکرس کو دوا اور انجکشن مفت حکومت کی طرف سے فراہم کیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ ریاست آندھرا پردیش کے سریکاکلم ضلع گوداوری ضلع اور بھیمارم میں 10 بستر کا ہاسپٹل ، وجئے نگرم میں 100 بستر والا ہاسپٹل وشاکھا پٹنم میں 300 بستر والا ہاسپٹل ، کاکی ناڈا میں 100 بستر والا ہاسپٹل تعمیر کئے جائیں گے ۔ تروپتی میں 100 بستر والے ہاسپٹل کی تعمیر جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت مزدوروں کو مستقبل میں کافی سہولتیں دینا چاہتی ہے ۔ پچھلے سروے میں 11 لاکھ افراد ای ایس آئی ہاسپٹل سے استفادہ حاصل کررہے تھے ۔ حالیہ سروے میں مزید 2.5 لاکھ مزدوروں کی تعداد کا اضافہ ہونے والا ہے جو ای ایس آئی ہاسپٹل کی سہولت سے مستفید ہورہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT