Wednesday , January 23 2019

ہاشم آملہ جنوبی افریقہ کے نئے ٹسٹ کیپٹن

جوہانسبرگ ، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بیٹسمن ہاشم آملہ کو آج جنوبی افریقہ کی ٹسٹ ٹیم کا کپتان نامزد کردیا گیا، جس کے ساتھ وہ گرائم اسمتھ کے جانشین بن گئے، حالانکہ قیاس آرائی تھی کہ ٹیم کی اسپانسر بیئر برانڈ کی تشہیر سے اُن کا انکار اس تقرری میں حائل ہوسکتا ہے۔ آملہ نے جو دیندار مسلم ہیں، انھیں خصوصی اجازت حاصل رہی ہے کہ بیئر برانڈ کا لوگو اپنے کِٹ پر نہ لگائیں کیونکہ اُن کا مذہب الکحل کو ممنوع قرار دیتا ہے۔ وہ پہلے ہندوستانی نژاد جنوبی افریقی ہیں جنھیں قومی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ یہ ٹیم نسل پرستی کے دور میں کئی دہے صرف سفید فام ٹیمیں رہنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی صف میں دوبارہ شامل کی گئی ہے۔ آملہ کی پہلی ذمے داری آئندہ ماہ دو میچ کی سیریز کیلئے سری لنکا کا ٹور رہے گی۔ وہ پانچویں جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں جنھیں کپتان مقرر کیا گیا جبکہ کیپلر ویسلز (1992)، ہنسی کرونئے (1994)، شان پولک (2000) اور اسمتھ (2003) کیپٹن بنائے گئے تھے۔ ان کے علاوہ مارک باؤچر، ژاک کالیس اور اشویل پرنس بھی عبوری حیثیت سے یہ ذمے داری نبھاچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT