Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاشم آملہ کی آمد ،کنگس الیون کی کامیابی کی امید

ہاشم آملہ کی آمد ،کنگس الیون کی کامیابی کی امید

ڈیر ڈیولس سے آج موہالی میں مقابلہ ، ظہیر خاں بھی دوبارہ چست
نئی دہلی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے کل اتوار کو موہالی میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں میزبان دہلی ڈیر ڈیولس کا مقابلہ کنگس الیون پنجاب سے ہوگا۔ 2015ء آئی پی ایل سیریز میں ناقص کھیل کے مظاہرہ کے ضمن میں دہلی ڈیرڈیولس اور کنگس الیون پنجاب ایک دوسرے کے قدم بہ قدم تھے، لیکن اول الذکر نے اپنا موقف کسی قدر بہتر بنالیا تھا اور موخرالذکر اپنی حالت سدھار نہ سکی تھی، تاہم 2016ء کے آئی پی ایل سیزن میں ڈیر ڈیولس نے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہے جس میں ظہیر خاں اور راہول ڈراویڈ کی اختراعی قیادت، عمران طاہر اور امیت مشرا کی لیگ اسپن بولنگ، کرون نائر جیسے نئے و جواں سال کھلاڑیوں کی صلاحیت قابل ذکر ہے جس کے نتیجہ میں یہ ٹیم کافی مستحکم ہوپائی ہے۔ اس کے برخلاف کنگس الیون بدستور اپنی بقاء کی جدوجہد میں مصروف ہے تاہم ان کے لئے خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ گلین میکسویل، تین پچوں میں دوسری نصف سنچری بنائی۔ سندیپ شرما کے یارکرس ہر کھیل کے ساتھ مزید بہتر ہوتے جارہے ہیں۔ کنگس الیون کے پاس سمندر پار کے صرف تین کھلاڑی تھے لیکن جنوبی آفریقہ کے ہاشم آملہ اب زخمی شان مارش کی جگہ لے رہے ہیں اور توقع ہے کہ کل موہالی گراؤنڈس پر اپنا پہلا آئی پی ایل میچ کھیلیں گے۔ ڈیر ڈیولس کے کپتان ظہیر خاں بھی دوبارہ چست ہوگئے ہیں اور توقع ہے کہ کل کا میچ کھیلیں گے۔ قبل ازیں زخمی ہوجانے کے سبب ظہیر خاں، رائزنگ پونے سوپر جیئنٹس کے خلاف میچ نہیں کھیل سکتے تھے اور جے پی ڈومنی نے کپتان کے فرائض انجام دیئے تھے۔ اس میچ میں ڈیر ڈیولس کو سوپر جیئنٹس کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT