Thursday , December 13 2018

ہاشم آملہ کی شاندار سنچری ، جنوبی آفریقہ کامیاب

کولمبو۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اوپنر ہاشم آملہ نے 130 گیندوں میں شاندار 109 رنز بناتے ہوئے جنوبی آفریقہ کو سری لنکا کے خلاف پہلے ونڈے انٹرنیشنل میچ میں 304/5 کا مستحکم اسکور کھڑا کرنے میں مدد کی۔ جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم 229 رنز ہی بنا پائی۔ اس طرح جنوبی آفریقہ نے 75 رنز سے یہ میچ جیت لیا۔ 31 سالہ آملہ نے تیسری وکٹ کی رفاقت میں کپتان اے بی ڈ

کولمبو۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اوپنر ہاشم آملہ نے 130 گیندوں میں شاندار 109 رنز بناتے ہوئے جنوبی آفریقہ کو سری لنکا کے خلاف پہلے ونڈے انٹرنیشنل میچ میں 304/5 کا مستحکم اسکور کھڑا کرنے میں مدد کی۔ جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم 229 رنز ہی بنا پائی۔ اس طرح جنوبی آفریقہ نے 75 رنز سے یہ میچ جیت لیا۔ 31 سالہ آملہ نے تیسری وکٹ کی رفاقت میں کپتان اے بی ڈی ویلیرس (75) کے ساتھ 151 رنز جوڑے۔ جنوبی آفریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اسپنر اجنتا مینڈس کامیاب بولر رہے جنہوں نے 61 رنز کے عوض 3 وکٹس لئے۔ آل راؤنڈر جیاک کیلس کو بھی انہوں نے آؤٹ کیا۔ جنوبی آفریقہ نے اچھی شروعات کی اور 58 رنز تک بھی کوئی بھی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا،

تاہم دو بیٹسمین یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔ اوپنر کوئنٹان ڈیکاک کو انجیلو میتھیوز نے 27 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس کے دو گیند بعد مینڈس نے کیلس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا لیکن آملہ اور ڈی ویلیرس نے مل کر اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا۔ ہاشم آملہ جنہیں ٹیم کا نیا ٹسٹ کپتان مقرر کیا گیا ہے، بہترین فام میں ہے حالانکہ اس وقت ان کا اسکور 49 رنز تھا، تھسارا پریرا نے لانگ آن پر اُن کا کیچ چھوڑ دیا۔ ہاشم آملہ نے آج تیرہویں ونڈے سنچری بنائی۔ سری لنکا کے سنگاکارا نے 88 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ دیگر کوئی بھی بیٹسمین بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہا۔ عمران طاہر نے 7 اوورس میں 50 رنز دے کر 3 وکٹس حاصل کئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT