Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاشم آملہ ٹسٹ کرکٹ میں ویون رچرڈز سے آگے

ہاشم آملہ ٹسٹ کرکٹ میں ویون رچرڈز سے آگے

بلوم فونٹین۔ 8 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے ٹسٹ کرکٹ میں سابق ویسٹ انڈیز بلے باز ویون رچرڈز کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ دنیا کے 22 ویں بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 132 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا، رچرڈز نے 121 میچز میں 8540 رنز بنائے تھے جبکہ آملہ نے 109 میچز کی 186 اننگز میں 8578 رنز بنا لئے ہیں جس میں ان کی 28 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں، ٹسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 15921 رنز بنائے ہیں جبکہ پروٹیز کی جانب سے جیک کیلس 13289 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

TOPPOPULARRECENT