ہاشم پورہ قتل عام مقدمہ کی موثر پیروی کی ضرورت : سی پی ایم

نئی دہلی 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کا م ) یہ واضح کرتے ہوئے 1987 کے ہاشم پورہ قتل عام مقدمہ میں ملزمین کو برات در اصل استغاثہ کے لاپرواہ انداز کا ثبوت ہے سی پی ایم نے مطالبہ کیا کہ فیصلہ کے خلاف اپیل کی جانی چاہئے اور اسکی موثر پیروی کی جانی چاہئے ۔ سی پی ایم مرکزی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جانی چاہئے اور اعلی عدالت میں موثر پیروی کرکے خاطیوں کو سزائیں دلانے کی ضرورت ہے ۔ دہلی کی ایک عدالت نے پی اے سی اہلکار تمام 16 ملزمین کو اس کیس میں بری کردیا تھا جس میں 42 نہتے مسلمانوں کو قتل کردیا تھا ۔ جج نے شبہ کا فائدہ دے کر ملزمین کو بری کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT