Monday , October 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہاف میراتھن میں ایتھوپیا کے مرد و خاتون اتھلیٹس کو گولڈ میڈل

ہاف میراتھن میں ایتھوپیا کے مرد و خاتون اتھلیٹس کو گولڈ میڈل

نئی دہلی۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)ایتھوپیا کی الماس ایاایانہ نے ویمنس ہاف میراتھن گولڈ میڈل حاصل کرلیا اور ان کے ہم وطن برہان لیگیس نے دہلی میں منعقدہ اس دلچسپ مقابلے میں مردوں کے زمروں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی پر پر جاری تشویش کے درمیان ہزاروں شہریوں نے اس دوڑ کا مشاہدہ کیا۔ الماس ایانہ نے ریو اولمپکس میں 10,000 میٹر دوڑ میں ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اور آج انہوں نے دہلی کی روڈ ریس پر باسکا ویسا ہی دلچسپ و حیرت انگیز مظاہرہ کیا۔ الماس نے 1 گھنٹہ7 منٹ اور 11 سیکنڈس میں مسافت طئے کرتے ہوئے اپنے کیریئر کے پہلے ہاف مراتھن میں فاتح کی حیثیت سے اُبھریں۔ اس ایونٹ کے تمام تین مقام الماس ایانہ اور ان کے ہم وطنوں کو حاصل ہوئے۔ عبدالیاسن اور نٹسانٹ گوڈیٹا کو خواتین کو اس دوڑ میں دوسرا اور تیسرا مقام حاصل ہوا۔ دفاعی چمپین ورکنیش وگیفا کو پانچواں مقام حاصل ہوا۔ مردوں کی دوڑ میں 2015ء کے فاتح لیگیس نے 59 منٹ اور 46 سیکنڈس میں دوڑ مکمل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ایتھوپیا کے ہی انادا ملک بیہلو کو 59:51 میں دوسرا اور امریکہ کے سیونارڈ کوریر کو 59:52 میں تیسرا مقام حاصل ہوا۔ عالمی مراتھن چمپین کینیا کے جیفری کیروئی 1:00:04 کے ساتھ چھٹویں مقام پر رہے۔ ایانہ اور لیگیس ان کامیابیوں کے باوجود ہنوز 1:06:54 اور 59:06 کا کورس ریکارڈ نہیں توڑے تھے جن پر میری کیٹانی (2009ء) کینا اور گوئیے اڈولا (2914ء) ایتھوپیا کا بدستور قبضہ ہے۔ ایانہ نے کہا کہ انہیں اس دوڑ میں الجھن بھی رہی کیونکہ وہ ٹریک پر دوڑنے کی عادی ہیں اور پہلی مرتبہ سڑک پر دوڑنا پڑا تھا۔ لیگیس نے کہا کہ دہلی ان کے لئے نئی نہیں ہے، دو سال قبل بھی وہ یہاں کامیابی حاصل کرچکے تھے۔ ہندوستانی خواتین کے زمرہ میں ایل سوریہ کو گولڈ سینئر اتھلیٹ سوما سنگھ کو دوسرا اور پارول چودھری کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔ مردوں کے زمرہ میں نتیندر سنگھ راوت نے جی لکشمنن کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کرلیا اور موخرالذکر کو سلور پر اکتفا کیلئے مجبور کردیا۔

TOPPOPULARRECENT