Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / ہالیب کوارٹرفائنل میں داخل

ہالیب کوارٹرفائنل میں داخل

انڈین ویلس۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )دنیا کی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی رومانیہ کی سمونا ہالیپ نے چین کی وانگ کیونگ کو شکست دیکر یہاں بی این پی پریباس اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ہالیپ نے عالمی نمبر55 ویں وانگ کو 7۔5، 6۔1 سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل میں ہالیپ کا سامنا کروشیا کی پیترا مارٹچ سے ہوگا۔ دیگر مقابلے میں سابق نمبر ایک چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا نے بھی امریکہ کی 16 سالہ کھلاڑی امانڈا انیسیمووا کو 6۔1، 7۔6 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT