Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / ہالینڈ اور انگلینڈ میں برڈ فلو کی تصدیق

ہالینڈ اور انگلینڈ میں برڈ فلو کی تصدیق

ایمسٹرڈم ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہالینڈ اور برطانیہ کے دو پولٹری فارموں میں برڈفلو کی بیماری کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ڈچ حکومت نے پورے ملک میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ ایمسٹرڈم سے 65 کلو میٹر جنوب کی طرف قصبہ ہیکن ڈَورپ میں ایک فارم پر موجود ڈیڑھ لاکھ مرغیوں کو تلف کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ پرندوں کیلئے جان لیوا برڈ فلو کا وائرس انسانوں میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ برطانوی سرکاری حکام نے بھی شمالی انگلینڈ کی کاؤنٹی یارک شائر میں بطخوں کے فارم پر برڈ فلو کی بیماری پھوٹ پڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT