Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہالینڈ کو حیران کرتے ہوئے پاکستان سیمی فائنل میںداخل

ہالینڈ کو حیران کرتے ہوئے پاکستان سیمی فائنل میںداخل

بھوبنیشور۔11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گروپ مرحلہ کے مقابلوں میں مایوس کن مظاہروں کو پس پشت ڈالتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے 16برس بعد نیدر لینڈ کو حیران کن شکست دیتے ہوئے چمپئنس ٹرافی ہاکی ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ پاکستان نے ورلڈ کپ اور اولمپک کی سلور میڈلسٹ ٹیم ہالینڈ کو 4-2سے شکست دی ۔ یہ کامیابی پاکستان کی چمپئنس ٹرافی

بھوبنیشور۔11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گروپ مرحلہ کے مقابلوں میں مایوس کن مظاہروں کو پس پشت ڈالتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے 16برس بعد نیدر لینڈ کو حیران کن شکست دیتے ہوئے چمپئنس ٹرافی ہاکی ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ پاکستان نے ورلڈ کپ اور اولمپک کی سلور میڈلسٹ ٹیم ہالینڈ کو 4-2سے شکست دی ۔ یہ کامیابی پاکستان کی چمپئنس ٹرافی میں 12مرتبہ شرکت کے بعد مسلسل کی جانے والی جدوجہد کا پہلا ثمرآور نتیجہ ہے کیونکہ ہالینڈ کے خلاف پاکستان نے آخری مرتبہ لاہور میں 1998ء کے ایڈیشن میں حاصل کیا تھا ۔ گروپ مرحلے میں یکے بعد دیگرے دو فتوحات حاصل کرنے کے بعد نیدر لینڈ کو متواتر دو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ بھی اسے خود سے کم درجہ پر موجود ٹیم کے خلاف برداشت کرنی پڑی ہے جیسا کہ گروپ مرحلے کے آخری مقابلہ میں ہندوستان نے اسے 2-3سے شکست دی تھی ۔ پاکستان کی کامیابی اس لئے بھی حیران کن ہے کیونکہ گروپ مرحلے کے مقابلے میں اسے کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی لیکن ہالینڈ کے خلاف مقابلے میں یہ ٹیم بالکل مختلف دکھائی دی ۔ دوسری جانب نیدر لینڈ پاکستان کے خلاف ایک بے بس ٹیم دکھائی دی ‘ حالانکہ یہ ٹیم ڈسپلین کے مطابق مظاہرے کرنے کیلئے مشہور ہے ۔ پاکستان جس کا پنالٹی کارنر میں ریکارڈ کافی شاندار ہے اس نے اس شاندار ریکارڈ کو برقرار رکھتے ہوئے چار مواقع میں تین گول بنائے ۔ حالانکہ ہالینڈ کی ٹیم نے مقابلے کا شاندار آغاز کرتے ہوئے چھٹے منٹ میں ہی جیرون ہرٹز برگ کے گول کی بدولت سبقت حاصل کرلی تھی ۔محمد رضوان سینئر نے ایک اور حملے کو ناکام بنایا جس کے پانچ منٹ بعد ہی عمران نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT