Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہالینڈ کی ونڈے لیگ میں رسائی

ہالینڈ کی ونڈے لیگ میں رسائی

دبئی ۔8 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)ہالینڈ نے ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ جیت کر آئی سی سی ونڈے لیگ میں جگہ بنا لی۔آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے ۔ ہالینڈ نے مطلوبہ ہدف 41.1 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ہالینڈ نے چیمپئن شپ جیت لی اور 2020 میں منعقد شدنی پہلی آئی سی سی ونڈے لیگ میں جگہ بنا لی۔

TOPPOPULARRECENT