Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / ہالینڈ کے خلاف ہندوستانی ہاکی ٹیم کی فائنل میں سنسنی خیز جیت

ہالینڈ کے خلاف ہندوستانی ہاکی ٹیم کی فائنل میں سنسنی خیز جیت

گرجنت سنگھ اور من دیپ سنگھ کے فیصلہ کن گول ، عالمی نمبر 4 ٹیم کیخلاف جونیئر کھلاڑیوں کا حیرت انگیز مظاہرہ، سیریز پر فتح

ایمسٹرڈم ۔ 15 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پر عزم ہنوستانی ہای ٹیم نے گرجنت سنگھ اور مندیپ سنگھ کے ایک ایک گول کے ساتھ عالمی نمبر 4 ہالینڈ کی ٹیم کو ایک انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 2-1 سے شکست دیدی۔ منپریت سنگھ کی قیادت میں ہندوستان کی یہ ٹیم میں 9 کھلاڑی جون یئر ٹیم سے تعلق رک ھ تے ہیں، اس کے باوج ود کل رات منعقدہ سنسنی خیز مقابلہ میں دنیا کی ایک طاقتور اور مضبوط ٹیم کو گرجنت (چوتھے منٹ)ْ اور من دیپ (51 ویں منٹ) میں ہٹائے گئے گولس کے ساتھ حیرت انگیز طور پر شکست دی۔ اس طرح ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز بھی جیت لیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم ابتداء سے میزبان ٹیم پر دباؤ بنائے رکھی اور ان کا مثبت کھیل اس وقت کام کر دکھایا جب چوتھے منٹ پر پنالٹی کارنر کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہو ئے اپنا پہلا گول بنایا ۔ ورون کمار نے ابتداء میں گول بنانے کی کوشش کی لیکن ڈچ کیپرن جیسے ہی اس کو پلٹادیا درمیان میں گرجنت نے گیند کو اپنے قابو میں کرلیا اور الٹی اسٹک کے استعمال کا جادو دکھاتے ہوئے گیند کو سیدھا گول نیٹ میں پہونچا دیا ۔ یہ ان کا پہلا بین الاقوامی گول بھی تھا ۔ بعد ازاں ہندوستانی ٹ یم نے طاقتور حملوں کا سلسلہ پورے عزم کے ساتھ جاری رکھا ۔ ارمان قریشی نے ہندوستان کو صفر کے مقابلے 2 گول سے سبقت دلانے کی بھرپور کوشش کی ۔ انہوں نے ایک بہترین شاٹ بھی لگایا لیکن بدقسمتی سے گول میں تبدیل نہیں ہوسکا ۔ تاہم دوسرے کواٹر کے ابتدائی منٹوں میں ہالینڈ کی ٹیم نے ایک پنالٹی کارنر جیت کر پیشرفت کی بھرپور کوشش کی جس کو ہندوستانی گول کیپر آکاش چٹکے نے غیر معمولی مہارت کے ساتھ ناکام بنادیا ۔ اس کے باوجود ہالینڈ کی ٹیم کو اپنی جدوجہد سے نہیں روک سکے جنہوں نے پے درپے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے تین پنالٹی کارنرس حاصل ک یا لیکن چٹکے کے آگے ایک موقع سے بھی فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ صفر کے مقابلہ ایک سے ہندوستان کی سبقت کے درمیان تیسرے کوارٹر میں ہالینڈ نے کھیل میں واپسی کی انتھک کوشش کی لیکن ہندوستان نے نہ صرف اپنا دباؤ برقرار رکھا بلکہ مضبوط دفاع کی ۔ چنانچہ ہالینڈ کو گول سے محروم رہنا پڑا ۔ آخری 15 منٹ میں ہندوستان نے اپنی مہم میں شدت کے ساتھ اضافہ کیا ۔ گرجنت نے ایک پنالٹی کارنر بھی حاصل کیا لیکن اس کو بچالیا گیا ۔ اس کے دوسرے منٹ میں سمیت نے ہندوستان کے لئے ایک اور پنالٹی کارنر حاصل کیا ۔ اس مرتبہ ہندوستانی بچوں نے ایک نیا انداز اپنایا جو سحر انگیز ثابت ہوا ۔ جب مندیپ نے گیند کو راست گول میں تبدیل کردیا جس کے ساتھ ہی طاقتور ہالینڈ پر ہندوستان کو 2-0 سے سبقت حاصل ہو گئی ۔ اس دوران ڈچ کھلاڑیوں کو بھی ایک پنالٹی کارنر مل گیا لیکن پہلی مرتبہ کھیلنے والے گول کیپر سورج کارکیرا دفاع کے محاذ پر تھے ۔ جب آخری تین منٹ باقی تھے کہ ڈچ کھلاڑی تین طاقتور شاٹس لگائے تاہم ایک چست اور مستحقکارکیرا نے انہیں اپنے شاٹس کو کسی گول میں تب دیل کرنے سے باز رکھا لیکن 58 ویں منٹ میں ہالینڈ کو شاندار ڈی ویجن کے ذریعہ ایک پنالٹی کارنر ملا جو بالآخر ایک گول میں تبدل تو ہوگیا لیکن میزبان کھلاڑی اپنی بھرپور کوششوں کے باوجود ہندوستان کو 2-1 سے فتح حاصل کرنے سے روک نہیں سکے۔

TOPPOPULARRECENT