Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / ہالینڈ کے وزیراعظم نے فرش صاف کیا

ہالینڈ کے وزیراعظم نے فرش صاف کیا

پارلیمنٹ ہاؤس میں
ہاتھ سے کافی گرنے کے بعد سادگی کا مظاہرہ

دوبئی ۔7 جون (سیاست ڈاٹ کام) عموماً سیاستداں بالخصوص وزرائے اعظم صفائی جیسے معمولی کاموں کو اپنے لئے کسرشان سمجھتے ہیں کہ مگر ہالینڈ کے وزیراعظم نے اپنے ہاتھ سے گرنے والی کافی نہ صرف خود صفائی کی بلکہ عملاً یہ ثابت کیا کہ ان کا عہدہ صفائی جیسے معمولی کاموں میں ہرگز رکاوٹ نہیں۔ العربیہ کے مطابق ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹا حال ہی میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں آرہے تھے۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوتے ہوئے جیسے ہی ایک الیکٹرانک گیٹ سے گذرتے تو ان کے ہاتھ میں موجود کافی کا کپ گر گیا اور اس میں موجود کافی فرش پر پھیل گئی۔ انہوں نے نہایت اطمینان کے ساتھ صفائی کے عملے سے وائپر لیا اور خاکروب خواتین کی موجودگی میں اپنے ہاتھ سے فرش پر گری کافی کو صاف کیا۔ اس موقع پر صفائی کے عملے میں شامل خواتین نے وزیراعظم کو صفائی کرتا دیکھ کر تالیاں بجائیں۔ یہ واقعہ سوشیل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا اور اسے بڑے پیمانے پر پسند کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT