Wednesday , May 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہالیپ اور شاراپوا کو حیران کن شکست

ہالیپ اور شاراپوا کو حیران کن شکست

میڈرڈ۔11 مئی(سیاست ڈاٹ کام)اسپین میں جاری میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے دوران حیران کن ناکامیوں نے عالمی نمبر ایک رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو اپنی فہرست میں شامل کرلیا ہے ،انہیں کوارٹر فائنل مرحلے میں نمبر چھ سیڈ جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا نے 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کئی بڑے کھلاڑیوں کو شکست دینے والی ہالینڈ کی ککی برٹینز نے روس کی ماریا شاراپوا کو 4-6 ،6-2 اور 6-3 سے جبکہ نمبر سات سیڈ فرانس کی کیرولین گارشیا نے اسپین کی کارلا سواریز نوارو کو 6-2 اور 6-3 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا۔ اسی ٹورنمنٹ کے مینز سنگل پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سربیا کے ڈوسان لائیووچ نے نمبر چار سیڈ ارجنٹائن کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو کو 3-6 ،6-4 اور 7-6 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT