Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہالیپ اور ووزنیاکی کی پیشقدمی،وینس کو شکست

ہالیپ اور ووزنیاکی کی پیشقدمی،وینس کو شکست

سنگاپور۔24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ نے سال کے آخری ٹورنمنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے افتتاحی رائونڈ میں فرانس کی کیرولین گارسیا کو شکست دی۔دونوں ریڈ گروپ میں شامل ہیں۔ گارسیا جو عالمی درجہ بندی میں 8 ویں مقام پر ہیں انہوں نے رواں ماہ کی ابتدا میں چائنا اوپن میں ہالیپ کو شکست دی تھی لیکن رومانیہ کی سیمونا نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پہلے ہی میچ میں گارسیا کو 6-4، 6-2 سے شکست دی۔ دوسری جانب ریڈ گروپ میں ہی شامل ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے یوکرائن کی ایلینا سویتلانا کو 6-2، 6-0 سے مات دی۔ وائٹ گروپ میں شامل اسپین کی گاربائن مگاروزا نے یلینا اوستاپینکو کو 6-3، 6-4سے جبکہ اسی گروپ میں ایک دوسرے مقابلے میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے امریکہ کی وینس ولیمز کو 6-2، 6-2سے شکست دی ۔

TOPPOPULARRECENT