Tuesday , June 26 2018
Home / تفریح / ہالی ووڈ اسٹار جولی کا اداکاری سے دستبرداری کا فیصلہ

ہالی ووڈ اسٹار جولی کا اداکاری سے دستبرداری کا فیصلہ

سڈنی۔ 20 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہالی وڈ اسٹار انجلینا جولی نے اداکاری چھوڑنے کا ارادہ کرلیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ انھیں ڈائریکشن پسند ہے اور جلد ہی وہ ایکٹنگ چھوڑ کر ڈائریکشن شروع کردیں گی۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ’’ دوسری جنگ عظیم‘‘ پر بنی فلم ’’اَن بروکن‘‘ کا پریمیر ہوا۔ مداحوں کے جوش اور کیمروں کی لائٹس میں ریڈ کارپٹ تقریب ہوئی

سڈنی۔ 20 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہالی وڈ اسٹار انجلینا جولی نے اداکاری چھوڑنے کا ارادہ کرلیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ انھیں ڈائریکشن پسند ہے اور جلد ہی وہ ایکٹنگ چھوڑ کر ڈائریکشن شروع کردیں گی۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ’’ دوسری جنگ عظیم‘‘ پر بنی فلم ’’اَن بروکن‘‘ کا پریمیر ہوا۔ مداحوں کے جوش اور کیمروں کی لائٹس میں ریڈ کارپٹ تقریب ہوئی۔ تقریب میں ہالی ووڈ اسٹار جولی اور براڈ پٹ نے پرستاروں کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔ 39 سالہ انجلینا نے میڈیا والوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چند اور فلموں میں ایکٹنگ کے بعد اسے چھوڑنے کا اراد ہ رکھتی ہیں ، جس کے بعد ان کی توجہ ڈائریکشن پر ہوگی۔ انجلینا نے کہا کہ انہیں ڈائریکشن سے محبت ہے اور ایسا کرکے انہیں خوشی ہوتی ہے اور آئندہ دو سال وہ ڈائریکشن سیکھیں گی۔ ’اَن بروکن‘ سے پہلے انجلینا 2011ء میں فلم ’’اِن دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی‘‘ بھی ڈائریکٹ کرچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT