Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / ہالی ووڈ ایکٹر براڈ پِٹ نے لڑکی کی جان بچائی

ہالی ووڈ ایکٹر براڈ پِٹ نے لڑکی کی جان بچائی

لاس اینجلس ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہالی ووڈ ایکٹر براڈ پٹ نے آج سچ مچ ایک ہیرو کا رول ادا کیا اور اپنے مداحوں کی بھیڑ میں موجود ایک نوجوان لڑکی کو اس وقت بچا لیا جب ممکن تھا کہ وہ ہجوم میں دَب کر کچلی جاتی۔ براڈ پٹ کی نئی فلم ’’الائیڈ‘‘ کی شوٹنگ دیکھنے ان کے مداحوں کا ہجوم کینسر آئی لینڈس پر جمع ہوگیا تھا۔52 سالہ پٹ نے دیکھا کہ سینکڑوں افراد سیلفیز لینے کیلئے دیوانہ وار آگے بڑھ رہے تھے کہ سکیورٹی کا محاصرہ توڑ کر آنے والے مداح ایک نوجوان لڑکی کو کچل دیتے۔

TOPPOPULARRECENT