Wednesday , October 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ہالی ڈے پیاکیج فراہمی کا دھوکہ دینے والا گرفتار

ہالی ڈے پیاکیج فراہمی کا دھوکہ دینے والا گرفتار

حیدرآباد ۔/20 ڈسمبر (سیاست نیوز) ہالی ڈے پیاکیج فراہم کرنے کے بہانے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث ایک دھوکے باز کو سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق 37 سالہ آر وشنو وردھن ساکن پٹن چیرو نے ہائی فائی کلبس اینڈ ریسارٹس ڈاٹ کام کے نام پر ایک فرضی ویب سائیٹ قائم کی ۔ جس کے ذریعہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں ہالی ڈی پیاکیجیس فراہم کرنے اور لائف ممبر شپ حاصل کرنے کیلئے فی کس 20 ہزار روپئے وصول کئے ۔ عوام الناس کی جانب سے ممبر شپ کے حصول کیلئے ویب سایٹ پر موجود تفصیلات کے ذریعہ وشنو وردھن سے ربط پیدا کرنے کی کوشش میں ناکام ہوگئے ۔ سائبر کرائم پولیس نے بتایا کہ دھوکہ باز نے سینکڑوں افراد کو دھوکہ دیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کردیا ۔
طالب علم کی خود کشی
حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سیل فون پر مسلسل گفتگو کرنے والے ایک نوجوان نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ شخص سری ہری جو طالب علم حیدر شاہ کوٹ علاقہ کا ساکن یہ نوجوان ڈگری سال دوم میں زیر تعلیم تھا جو اکثر سیل فون پر گفتگو میں مصروف رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT