Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہال ٹکٹ پر سنٹر کا نام غلط شائع ہونے سے طلباء کا ایک سال ضائع

ہال ٹکٹ پر سنٹر کا نام غلط شائع ہونے سے طلباء کا ایک سال ضائع

شمس آباد 9 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ گروکل سیٹ 2017 کے لئے پانچویں جماعت کے طالب علموں کے لئے انٹرنس ٹسٹ آج صبح 11 بجے ابراہیم پٹنم میں منعقد ہوا۔ پانچویں جماعت کے تقریباً 25 تا 30 طلباء کے ہال ٹکٹس پر سنٹر کا نام ابراہیم پٹنم کے بجائے شمس آباد آنے سے طلباء اور ان کے والدین صبح 9 بجے شمس آباد کے موضع پالماکول میں سنٹر تلاش کرتے ہوئے آئے جہاں انھیں کسی نے بتایا کہ انٹرنس ٹسٹ شائد شمس آباد ہوگا تو وہ وہاں سے شمس آباد آئے اور وہاں بھی انھیں پتہ چلا کہ شمس آباد میں بھی کوئی امتحان نہیں ہے۔ اس کے بعد طلباء اور ان کے والدین احتجاج کرتے ہوئے شمس آباد پولیس اسٹیشن پہونچ ر سنٹر کا مقام پتہ چلایا تو انھیں بتایا گیا کہ امتحان ابراہیم پٹنم میں ہی ہے۔ طلباء جو وقارآباد ضلع کے مختلف مواضعات سے آئے تھے اور انھیں سنٹر کی تلاش میں ہی وقت گزر گیا۔ اولیائے طلباء نے کہاکہ ہال ٹکٹ میں سنٹر کا نام غلط شائع ہوا جس سے طلباء کا ایک سال ضائع ہوجائے گا۔ اُنھوں نے مطالبہ کیاکہ جن طلباء کے ہال ٹکٹس پر سنٹر کا نام غلط شائع ہوا اُنھیں دوبارہ کوئی تاریخ دے کر امتحان لکھنے کی اجازت دی جائے جس سے طلباء کا ایک سال ضائع ہونے سے بچ سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT