Wednesday , January 24 2018
Home / دنیا / ہانگ کانگ احتجاج کے دوران تازہ جھڑپیں‘صورتحال نازک

ہانگ کانگ احتجاج کے دوران تازہ جھڑپیں‘صورتحال نازک

ہانگ کانگ۔19اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) جمہوریت حامی کارکنوں نے آج پولیس پر الزام عائد کیا کہ وہ احتجاجیوں کے خلاف غیر متناسب طاقت استعمال کررہی ہے ‘ جس کی وجہ سے ہانگ کانگ میں پُرتشدد جھڑپیں ہورہی ہے ۔ ایک سینئر سیاستداں نے کئی ہفتوں کے احتجاجی جلوسوں کو احتجاج کے نازک مرحلے میں داخل ہوجانے سے تعبیر کیا ۔ پولیس کے کئی ملازمین ڈھالوں او

ہانگ کانگ۔19اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) جمہوریت حامی کارکنوں نے آج پولیس پر الزام عائد کیا کہ وہ احتجاجیوں کے خلاف غیر متناسب طاقت استعمال کررہی ہے ‘ جس کی وجہ سے ہانگ کانگ میں پُرتشدد جھڑپیں ہورہی ہے ۔ ایک سینئر سیاستداں نے کئی ہفتوں کے احتجاجی جلوسوں کو احتجاج کے نازک مرحلے میں داخل ہوجانے سے تعبیر کیا ۔ پولیس کے کئی ملازمین ڈھالوں اور ہیلمٹس کے ساتھ احتجاجی مظاہرین کے ایک ہجوم کو ڈھکیل کرمنتشر کرنے کی کوشش کررہے تھے جو ہانگ کانگ میں کھڑی کی ہوئی رکاوٹوں کے پاس جمع ہوگیا تھا۔ آج علی الصبح ہانگ کانگ میں کئی بار لاٹھی چارج کیا گیا ۔ پُرتشدد احتجاج کے چوتھے دن کم از کم 20افراد زخمی ہوگئے ۔

قبل ازیں گذشتہ تین ہفتے سے جمہوریت حامی احتجاجی جلوس پُرامن رہے تھے اور صرف تین مصروف اضلاع میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھی۔بعض احتجاجی مظاہرین کو اسٹریچر پر دواخانہ منتقل کیا گیا جب کہ بعض دیگر کے سرزخمی ہوگئے ‘ ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور زخم آئے ۔ پولیس شاہراہوں پر رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرین کا قبضہ ہے ۔ انہوں نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس کا ادعا ہے کہ احتجاجیوں کے خلاف اقل ترین طاقت استعمال کی جارہی ہے لیکن درحقیقت احتجاجیوں پر کئی بار لاٹھی چارج کیا گیا ۔ حالانکہ انہوں نے کوئی اشتعال انگیزی نہیںکی تھی ۔ انہوں نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ وہ حد سے زیادہ طاقت کا استعمال کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT