Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / ہانگ کانگ: انتظامیہ نے کئی علاقوں سے رکاوٹیں ہٹا دیں

ہانگ کانگ: انتظامیہ نے کئی علاقوں سے رکاوٹیں ہٹا دیں

ہانگ کانگ ۔ 25 نومبر( سیاست ڈاٹ کام ) ہانگ کانگ میں انتظامیہ نے اْن گلیوں میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ہٹا دیا جہاں جمہوریت نواز مظاہرین لگ بھگ دو ماہ سے دھرنا دیئے ہوئے تھے۔ درجنوں پولیس اہلکاروں نے مانگ کاک ضلع سے یہ رکاوٹیں ہٹائیں۔ اس موقع پر مظاہرین کی طرف سے کسی طرح مزاحمت نہیں کی گئی، تاہم قریب کھڑے افراد پولیس پر چلا رہے تھے۔ مظاہ

ہانگ کانگ ۔ 25 نومبر( سیاست ڈاٹ کام ) ہانگ کانگ میں انتظامیہ نے اْن گلیوں میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ہٹا دیا جہاں جمہوریت نواز مظاہرین لگ بھگ دو ماہ سے دھرنا دیئے ہوئے تھے۔ درجنوں پولیس اہلکاروں نے مانگ کاک ضلع سے یہ رکاوٹیں ہٹائیں۔ اس موقع پر مظاہرین کی طرف سے کسی طرح مزاحمت نہیں کی گئی، تاہم قریب کھڑے افراد پولیس پر چلا رہے تھے۔ مظاہرین میں سے ایک 78 سالہ شخص نے کہا کہ وہ گرفتاری سے خوفزدہ نہیں ہے۔حالیہ ہفتوں میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ہانگ کانگ میں انتظامیہ نے عدالت کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے مظاہرین سے کچھ علاقے صاف کروائے۔ ہانگ کانگ میں مظاہروں میں حالیہ دنوں میں کچھ کمی آئی ہے۔مظاہرین کی تحریک کے تین مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ خود کو حکام کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔کئی عوامی جائزوں کے مطابق مظاہروں کے حق میں عوام کی حمایت میں کمی آ رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT