Saturday , February 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہانگ کانگ اوپن : سندھو کو فائنل میں شکست

ہانگ کانگ اوپن : سندھو کو فائنل میں شکست

کولون۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی شٹل کوئن پی وی سندھو کو 400,000 امریکی ڈالر مالیتی ’’ہانگ کانگ سوپر سیریز‘‘ کے فائنل میں جانفشانی کے ساتھ جرأت مندانہ مقابلہ آرائی کے باوجود عالمی نمبر ایک چین تائیپی حریف تائی تزو اینگ کے ہاتھوں لگاتار دوسری مرتبہ شکست ہوگئی۔ سندھو کیلئے اپنے پانچویں راست ٹورنمنٹ میں کبھی بھی فٹنس میں کمی کا مظاہرہ نہیں کیا اور آخری لمحہ تک جانفشانی کے ساتھ حریف کے چیلنج کا سامنا کرتی رہیں۔ جس کے باوجود ویمنس سنگلز فائنل کے 44 ویں منٹ میں انہیں دفاعی چمپین کے ہاتھوں 18-21، 18-21 سے شکست ہوگئی۔ سندھو رواں سیزن کے دوران 4 فائنلس میں پہونچی تھیں جن میں یہ ان کی دوسری شکست ہے۔ قبل ازیں ورلڈ چمپین شپ فائنل میں سندھو کو جاپان کی ٹوزومی اوکوہارا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، البتہ ہندوستان اور کوریا میں ہوئے دیگر دو مقابلوں میں انہوں نے خطابی فتح حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT