Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ہانگ کانگ جمہوریت کے حامی کارکنان کی ضمانت منظور

ہانگ کانگ جمہوریت کے حامی کارکنان کی ضمانت منظور

ہانگ کانگ،24اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ کی عدالت عظمیٰ نے 2014میں وسیع پیمانے پر ہوئے جمہوریت حامی مظاہروں کے دوران غیر قانونی طریقے سے بھیڑ جمع کرنے کے الزام میں بند جمہوریت کے حامی دو کارکنان کو آج ضمانت دے دی۔ہانگ کانگ کی اپیلیٹ عدالت نے اگست میں چین کے اقتدار والے شہر میں جمہوریت حامی مہم چلانے والے لیڈران وونگ ،لا اورایلکس چاؤ کو اگست میں جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔اس سے نوجوان قیادت والی سیاسی دخل اندازی کے خلاف اس مظاہرے کو جھٹکالگا۔ہانگ کانگ میں آخری اپیل کی عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس جی اوفیری ما نے وونگ اور لا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ انہیں رہا کرنے میں کوئی خطرہ نہیں ہے ۔وونگ اور لا تقریباً 6اور 8ماہ جیل میں رہ چکے ہیں۔ چاؤ نے ضمانت کی عرضی نہیں دی تھی۔ وونگ،چاؤ اور لا کو 2014میں ہوئے ‘امبریلا میوومنٹ ‘میں رول ادا کرنے کی وجہ سے جیل میں بند کیا گیا تھا۔اس مظاہرے میں نہ صرف بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا بلکہ اس کا ذکر بین الاقوامی سطح پر بھی ہوا۔

TOPPOPULARRECENT