Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہانگ کانگ سکسز : آسٹریلیا کو شکست ، پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی

ہانگ کانگ سکسز : آسٹریلیا کو شکست ، پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی

ہانگ کانگ ۔/29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 35 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ کیساتھ ہو گا۔ قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں 115 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 80 رنز ہی بنا سکی۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ سکسز میںشریک قومی سکواڈ کی قیادت سہیل تنویر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سہیل خان، جاہد علی، محمد سمیع، انور علی، حماد اعظم اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT