Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / ہانگ کانگ: عدالتی حکم پر احتجاجی مظاہرین کو ہٹانے کا عمل شروع

ہانگ کانگ: عدالتی حکم پر احتجاجی مظاہرین کو ہٹانے کا عمل شروع

ہانگ کانگ، 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ میں پولیس نے عدالتی احکام کی روشنی میں جمہوریت نوازوں کے مرکزی کیمپ کو ہٹانا شروع کر دیا گیا ہے اور اس دوران انہیں کسی قسم کی مخالفت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کئی سرکاری دفاتر اور اہم شاہراہوں سے احتجاجی مظاہرین کو ہٹانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ

ہانگ کانگ، 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ میں پولیس نے عدالتی احکام کی روشنی میں جمہوریت نوازوں کے مرکزی کیمپ کو ہٹانا شروع کر دیا گیا ہے اور اس دوران انہیں کسی قسم کی مخالفت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کئی سرکاری دفاتر اور اہم شاہراہوں سے احتجاجی مظاہرین کو ہٹانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ مظاہرین 28 ستمبر سے شہر کے اہم کاروباری مراکز پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ 2017ء کے الیکشن میں انہیں اپنی مرضی کے مطابق امیدوار چننے کی اجازت دی جائے۔ اس کے برعکس بیجنگ انتظامیہ کا موقف ہے کہ امیدواروں کی توثیق ان کے ذمے ہونی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT