Friday , January 19 2018
Home / دنیا / ہانگ کانگ میں احتجاجی طویل جدوجہد کیلئے تیار

ہانگ کانگ میں احتجاجی طویل جدوجہد کیلئے تیار

ہانگ کانگ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ کے جمہوریت حامی احتجاجی قائدین اپنے حامیوں کی تلاش میں ہیں تاکہ ایک طویل جدوجہد کی تیاری کی جاسکے۔ اُنھوں نے شہر کے کلیدی حصوں پر اپنے قبضہ میں توسیع کی دھمکی دی ہے۔ جبکہ حکومت کے ساتھ اُن کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ احتجاجیوں اور بیجنگ کے حمایت یافتہ سرکاری عہدیداروں کے درمیان آج ایک ملاقا

ہانگ کانگ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ کے جمہوریت حامی احتجاجی قائدین اپنے حامیوں کی تلاش میں ہیں تاکہ ایک طویل جدوجہد کی تیاری کی جاسکے۔ اُنھوں نے شہر کے کلیدی حصوں پر اپنے قبضہ میں توسیع کی دھمکی دی ہے۔ جبکہ حکومت کے ساتھ اُن کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ احتجاجیوں اور بیجنگ کے حمایت یافتہ سرکاری عہدیداروں کے درمیان آج ایک ملاقات مقرر تھی لیکن کل حکومت کی جانب سے مذاکرات سے دستبرداری کے بعد یہ مذاکرات کا پروگرام ناکام ہوگیا۔ حکومت نے طلباء قائدین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ احتجاج میں شدت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اِس فیصلے سے سیاسی بحران اور گہرا ہوگیا ہے۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد امکان ہے کہ احتجاجی جلوس اور جلسے شدت اختیار کریں گے جن کی وجہ سے تقریباً 2 ہفتے سے شہر کے معمولات زندگی مفلوج ہوچکے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین حکومت چین سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ملک میں مکمل جمہوریت بحال کی جائے اور شہر کے چیف ایکزیکٹیو لیونگ چن اِنگ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اگسٹ میں چین کی جانب سے خفیہ منصوبوں کے تحت ہانگ کانگ کے شہری 2017 ء میں لیونگ کے جانشین کا انتخاب کرسکیں گے لیکن صرف دو تا تین امیدواروں کو مقابلہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ اِس طرح سے یہ ایک ’’فرضی جمہوریت‘‘ ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT