Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / ہانگ کانگ میں جمہورت نوازوں کی پولیس کیساتھ جھڑپیں

ہانگ کانگ میں جمہورت نوازوں کی پولیس کیساتھ جھڑپیں

ہانگ کانگ ۔ 29 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہانگ کانگ میں جمہورت نوازوں کی پولیس کیساتھ جھڑپیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔ ہانگ کانگ میں گزشتہ چند ہفتوں سے جمہوریت کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد کے ساتھ پولیس کی جھڑپوں سے حالات میں مزید خرابی کے اشارے سامنے آئے ہیں۔ پولیس کی کوشش ہے کہ ہانگ کانگ کے سب سے زیادہ بد امنی والے ڈسٹرکٹ مونگ کوک پر

ہانگ کانگ ۔ 29 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہانگ کانگ میں جمہورت نوازوں کی پولیس کیساتھ جھڑپیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔ ہانگ کانگ میں گزشتہ چند ہفتوں سے جمہوریت کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد کے ساتھ پولیس کی جھڑپوں سے حالات میں مزید خرابی کے اشارے سامنے آئے ہیں۔ پولیس کی کوشش ہے کہ ہانگ کانگ کے سب سے زیادہ بد امنی والے ڈسٹرکٹ مونگ کوک پر مکمل کنٹرول حاصل کر کے صورت حال کو بہتر کیا جائے تا کہ مقامی رہائشیوں کے کاروباری معاملات آگے بڑھ سکیں۔ مونگ کوک پولیس اور مظاہرین کے درمیان تناؤ اور جھڑپوں کا مرکز بن سکتا ہے۔
اس کے باوجودآج ہفتہ کے روز علی الصبح پولیس اور جمہوریت نواز مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ 1997 ء میں ہانگ کانگ کی انتظامی عملداری برطانوی حکومت نے چین کے سپرد کر دی تھی اور حالیہ مظاہروں کا سلسلہ خصوصی اختیارات کی حامل انتظامیہ کا امتحان اورآزمائش بن کر رہ گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT