Friday , June 22 2018
Home / دنیا / ہانگ کانگ میں دھماکو مادوں کا ذخیرہ ضبط ، 9گرفتار

ہانگ کانگ میں دھماکو مادوں کا ذخیرہ ضبط ، 9گرفتار

ہانگ کانگ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ کی پولیس نے آج کہا کہ انہوں نے ایک مقامی سنڈیکیٹ کے 9 ارکان کو گرفتار کرلیا جو دھماکو مادوں کا ذخیرہ کرنے میں ملوث تھے۔ یہ ذخیرہ ضبط کرلیا گیا۔ پولیس کے بیان کے بموجب گرفتار شدہ افراد میں سے ایک بنیاد پرست گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔ پولیس نے گروپ کا نام ظاہر نہیں کیا۔ تاہم کہا کہ ان کے مقاصد کا پتہ چلا لیا گیا ہے اور انتباہ دیا گیا ہیکہ اگر کوئی بھی شخص عوامی اجتماعات میں پرتشدد احتجاج کرنا چاہتا ہو تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ قبل ازیں کئی سلسلہ وار جلسوں اور جلوسوں کا جاریہ ہفتہ منصوبہ بنایا گیا تھا جو متنازعہ سیاسی اصلاحات پیاکیج کی وجہ سے نکالے جانے والے تھے۔ ان اصلاحات کی وجہ سے شہر کے عوام منقسم ہوگئے ہیں اور گذشتہ سال بھی احتجاجی مظاہرے دیکھے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT