ہانگ کانگ میں زلزلہ کا جھٹکا ، کوئی نقصان نہیں

تائیپی ۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان کے مشرقی ساحل سمندر کے قریب زلزلہ کا ایک زبردست جھٹکا محسوس کیا گیا۔ ریختر پیما پر اس کی شدت 5.7 نوٹ کی گئی۔ زلزلہ کا جھٹکا ہانگ کانگ میں سینکڑوں کیلو میٹرس تک محسوس کیا گیا۔ یو ایس جیولوجیکل سروے نے یہ بات بتائی جس کی گہرائی 13 کیلو میٹر بتائی گئی۔ یو ایس جی ایس کے مطابق اب تک زلزلہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ البتہ تائیوان میڈیا نے بتایا کہ سینکڑوں افراد خوفزدہ ہوکر اپنے مکانات سے باہر نکل کر سڑکوں پر آ گئے تھے۔ دوسری طرف ہانگ کانگ آبزرویٹری نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسے زلزلہ کا جھٹکا محسوس ہونے کی کم و بیش 1000 شکایتیں موصول ہوئی ہیں جس کا دورانیہ صرف چند سیکنڈس پر مشتمل تھا۔

TOPPOPULARRECENT