Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہانگ کانگ کے عرفان احمد پر آئی سی سی کا ڈھائی سالہ امتناع

ہانگ کانگ کے عرفان احمد پر آئی سی سی کا ڈھائی سالہ امتناع

دبئی ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آج اعلان کیا کہ اس نے ہانگ کانگ کے آل راؤنڈر عرفان احمد کو ڈھائی سال کیلئے معطل کردیا جبکہ انھوں نے آئی سی سی کے ضابطہ اِنسدادِ بدعنوانی کی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا ہے۔ 4 نومبر 2015ء کو آئی سی سی نے احمد پر اس ضابطہ کے تحت الزامات عائد کرتے ہوئے عبوری طور پر معطل کیا تھا۔ اس کے بعد آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) نے انکوائری منعقد کی۔ اگرچہ احمد پر کرپشن سے متعلق کوئی جرم ثابت نہیں ہوا مگر اے سی یو نے نتیجہ اخذ کیا کہ وہ جنوری 2012ء اور جنوری 2014ء کے درمیان اُن سے رجوع ہونے والے مبینہ سٹہ بازوں کی مکمل تفصیلات سے حکام کو واقف کرانے میں ناکام رہے۔

پاکستان کپ میں اچھا کھیل کر نیشنل
ٹیم میں واپسی کرونگا  :کامران
فیصل آباد ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ٹسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے نئی سلیکشن کمیٹی سے امیدیں باندھ لی ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ جاریہ پاکستان کپ میں اچھی کارکردگی دکھا کر نیشنل ٹیم میں واپسی کریں گے۔ 34 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمن نے یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ انضمام الحق کے چیف سلیکٹر بننے سے ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار ہوگی۔ کامران نے کہا کہ پاکستان کپ میں شامل تمام ٹیمیں متوازن ہیں، کسی کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT