Friday , April 27 2018
Home / شہر کی خبریں / ہاوزنگ میں تلنگانہ ملک کی سرفہرست ریاست

ہاوزنگ میں تلنگانہ ملک کی سرفہرست ریاست

سنگم چیروو میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا آغاز: کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد۔/7 اپریل، ( آئی این این ) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے آج سنگم چیروو میں ڈبل بیڈ روم مکانات کے پارجیکٹ کا افتتاح انجام دیا ۔ یہاں 11 بلاکس میں 176 ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کئے جا رہے ہیں جو جملہ گراونڈ اور تین منزلہ ہونگے اور ہر مکان 560 مربع فیٹ پر مشتمل ہوگا ۔ یہ پراجیکٹ 13.64 کروڑ روپئے کے مصارف سے شروع کیا گیا ہے ۔ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی ‘ مئیر حیدرآباد ڈاکٹر بی رام موہن ‘ رکن پارلیمنٹ سی ایچ ملہ ریڈی ‘ ایم ایل سی کے جناردھن ریڈی ‘ ارکان اسمبلی این وی ایس ایس پربھاکر اور سدھیر ریڈی کے علاوہ ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین ‘ اسپیشل چیف سکریٹری ہاوزنگ چترا رامچندرن ‘ جی ایچ ایم سی کمشنر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی ‘ کلکٹر میڑچل ایم وی ریڈی اور دوسرے سینئر عہدیدار شریک تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ اس اسکیم کے 95 فیصد استفادہ کنندگان قبائلی عوام ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ میں تمام عصری سہولیات جیسے سی سی روڈ ‘ سی سی ڈرینس ‘ پینے کے پانی کی سہولت ‘ زیر زمین ڈرینیج ‘ پارک اور پلے گراونڈ‘ ایل ای ڈی لائٹنگ اور دوسرے سہولیات بھی دستیاب رہیں گی ۔ یہ گیٹیڈ کمیونٹی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قبائلی عوام کیلئے اپنی نوعیت کی پہلی کالونی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ملک میں واحد ریاست ہے جہاں ہاوزنگ اسکیم پر 18,000 کروڑ روپئے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جملہ تین لاکھ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا منصوبہ ہے جن میں ایک لاکھ مکانات مجلس بلدیہ حیدرآباد کے حدود میں تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپل حلقہ میں 234 کروڑ روپئے کے بلدی سہولیات کے کام بھی شروع کئے جا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT