Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاڈین آسٹریلیائی ٹیم کے فیلڈینگ کوچ

ہاڈین آسٹریلیائی ٹیم کے فیلڈینگ کوچ

میلبورن۔11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ آسٹریلیا نے گریگ بلیوٹ کی جگہ سابق وکٹ کیپر براڈ ہاڈین کو آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کی ذمے داریاں سونپ دی ہے۔ہاڈین 2019 تک فرائض انجام دیتے رہیں گے اور دورہ بنگلہ دیش کے دوران ٹیم میں شمولیت اختیار کریں۔سابق فیلڈنگ کوچ گریگ بلیوٹ نے ساؤتھ آسٹریلیا کے ساتھ کام کرنے کی خاطر عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ہاڈین کو 66 ٹسٹ، 126 ونڈے اور 34 ٹی ٹونٹی میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی پاکستان نہیں جائے گا:بورڈ
آکلینڈ۔11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)یک طرف پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے ورلڈ الیون کے دورہ کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں تو دوسری طرف نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ غیر ملکی کرکٹرز کے میلے میں شرکت کرنے سے واضح انکار کردیا ہے۔کیوی کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق ورلڈ الیون میں انکا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہوگا اور ہم ایک لاکھ ڈالرز کی پیشکش کے باوجود کھلاڑیوں کو اجازت نہیں دیں گے۔ حکام نے غیر سنٹرل کنٹریکٹ کرکٹرز کو بھی انتباہ دیا ہے کہ اگر وہ پاکستان جائیں گے تو سکیورٹی کی ذمہ داری ان کی اپنی ہو گی۔واضح رہے کہ لیوک رانچی اور برنڈن مکالم کے نام ورلڈ الیون میں شامل کئے جانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم اب ایسا ممکن نظر نہیں آتا۔

TOPPOPULARRECENT