Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہاڈین 2015ء ایشس کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہنے کے خواہاں

ہاڈین 2015ء ایشس کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہنے کے خواہاں

ملبورن۔ 24؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سینئر وکٹ کیپر بیٹسمین براڈ ہاڈین نے آئندہ برس انگلینڈ کے خلاف منعقد شدنی ایشس سیریز کے بعد سبکدوشی کا اشارہ دیا ہے۔ ہفتہ واری ریڈیو شو ’بگ اسپورٹس بریک فاسٹ‘ سے اظہار خیال کرتے ہوئے ہاڈین نے کہا کہ میں نے آسٹریلیائی گروپ کے ساتھ ایک طویل عرصہ گزارا ہے اور اپنی کرکٹ سے لطف اُٹھایا ہے۔ ہاڈین کے بموجب ٹیم میں واپسی کے لئے انھیں کافی جدوجہد کرنی پڑی، تاہم تینوں طرز کی کرکٹ میں واپسی ان کی کامیابی ہے، تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ کرکٹ کو خیرباد کرنے کا وقت قریب ہے۔ ہاڈین نے کہا کہ ان میں مزید کرکٹ باقی ہے، لیکن ہر کھلاڑی کو ایک وقت کے بعد کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنی پڑتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT