Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکس بے کپ : انڈین ویمن ٹیم کو کوارٹرز میں 1-3 سے شکست

ہاکس بے کپ : انڈین ویمن ٹیم کو کوارٹرز میں 1-3 سے شکست

ہیسٹنگز ( نیوزی لینڈ) ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم تین ابتدائی جھٹکوں سے کبھی سنبھل نہ سکی اور جاپان کے مقابل ہاکس بے کپ کوارٹر فائنل آج یہاں 1-3 سے ہار دیا۔ جاپان نے پانچویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے ابتدائی برتری حاصل کی اور اگلے دو منٹ میں مزید دو گول کرتے ہوئے انڈیا کو 0-3 سے پریشان حال چھوڑ دیا۔ ہندوستانی ٹیم کو اپنا فرسٹ پنالٹی کارنر 14 ویں منٹ میں حاصل ہوا اور رانی نے اسے گول میں بدل کر خسارہ کم کیا۔ ہاف ٹائم پر میچ کا اسکور جاپان کے حق میں 3-1 تھا۔ ہندوستان نے وقفے کے بعد بلاشبہ بہتر کھیلا اور تھرڈ کوارٹر کے ابتداء میں جاپانی گول کیپر کو آزمائش میں ڈالا، مگر حریف گول کیپر نے یہ کوشش ناکام بنا دی۔ ہندوستان کئی پنالٹی کارنرز بھی گول میں بدل نہ سکا۔ انڈیا اب درجہ بندی کا میچ ہفتہ کو کناڈا سے کھیلے گا۔

TOPPOPULARRECENT