Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی انڈیا لیگ ، رانچی ریز کے اہم کھلاڑی برقرار

ہاکی انڈیا لیگ ، رانچی ریز کے اہم کھلاڑی برقرار

نئی دہلی 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپئنس رانچی ریز نے اپنے انگلستانی کپتان ایٹلے جیکسن اور دیگر پانچ کلیدی کھلاڑیوں کو ہاکی انڈیا لیگ (ایچ آئی ایل) کے آئندہ سیزن کے لئے ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔ جیکسن کے علاوہ ایک اور انگلستانی بیری میڈلٹن، ڈفنڈر بیریندر لاکرا اور ہندوستانی کھلاڑیوں کوتھا جیت سنگھ مرنپریت سنگھ کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ آسٹریلین ڈفنڈر فرگوس کاواناگھ بھی ٹیم میں برقرار ہیں۔ جیکسن نے 12 گول بناتے ہوئے اپنے ٹیم کو ایچ آئی ایل ٹائٹل پر قبضہ کرنے میں مدد کی تھی۔ جیکسن نے 11 پنالٹی کارنرس کو گول میں تبدیل کردیا تھا۔ اس طرح وہ 12 انفرادی گول کے ساتھ ایچ آئی ایل میں سب سے زیادہ گول بنانے والے کھلاڑی کی حیثیت سے اُبھرے تھے۔ جیکسن اس ٹورنمنٹ کے سب سے زیادہ قابل قدر کھلاڑی بھی قرار دیئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT