Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی انڈیا لیگ میں پاکستانیوں کی شرکت کو دھنراج پلے کی حمایت

ہاکی انڈیا لیگ میں پاکستانیوں کی شرکت کو دھنراج پلے کی حمایت

بنگلورو ، 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق انڈیا کیپٹن دھنراج پلے نے آج پاکستانی کھلاڑیوں کی ہاکی انڈیا لیگ میں شرکت کی تائید کی اور تجویز پیش کی کہ لیگ کے حکام کچھ رقمی گنجائش نکالتے ہوئے اکیڈیمیاں قائم کریں تاکہ ہندوستان میں اس کھیل کو فروغ ملے اور معیار بہتر بنایا جاسکے۔ دھنراج نے کہا کہ ہاکی انڈیا کو سیاست دانوں سے اجازت لیتے ہوئے ایچ آئی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی شرکت کو یقینی بنانا چاہئے تھا۔ وہ نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو یہاں خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔ وہ اس شہر میں بنگلورو کپ کے دوسرے ایڈیشن کے ضمن میں آئے ہیں، جو یہاں ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ دھنراج ان دنوں ایر انڈیا ٹیم کی رہنمائی کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT