Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی انڈیا کی جانب سے سالانہ ایوارڈ کا اعلان

ہاکی انڈیا کی جانب سے سالانہ ایوارڈ کا اعلان

نئی دہلی ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہاکی انڈیا کی جانب سے پہلی مرتبہ سالانہ ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت مرد اور خاتون زمرہ کے سرفہرست کھلاڑی فی کس 25 لاکھ روپئے انعام حاصل کرپائیں گے۔ ہاکی انڈیا نے اعلان کیا ہیکہ وہ موجودہ اور ابھرتی ٹیم میں شاندار صلاحیتوں کے حامل اور ابھرتے کھلاڑیوں کی نشاندہی کرے گا۔ اس موقع پر ہاکی انڈیا کے سکریٹری جنرل محمد مشتاق احمد نے کہا کہ یہ ایوارڈ نہ صرف کھلاڑیوں کے فلاح و بہبود کیلئے ہوگا بلکہ کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند کرے گا جس کے تحت انہیں بہتر مظاہرہ کیلئے ایک نیا جذبہ ملے گا۔ یاد رہے ہندوستانی ٹیم نے عالمی چمپیئن آسٹریلیا کے خلاف ہاکی سیریز بھی اپنے نام کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT