Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی سیریز آج ہند۔نیوزی لینڈ فائنل میچ

ہاکی سیریز آج ہند۔نیوزی لینڈ فائنل میچ

کرائسٹ چرچ۔10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہاکی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو میچوں میں لگاتار شکست دینے کے بعد ہندوستانی ٹیم اب کل یہاں کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری میچ میں بھی میزبانوں کے خلاف اپنی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم کو نیلسن میں کھیلے گئے اس سیریز کے پہلے میچ میں شکست ہوگئی تھی لیکن وہ کھیل میں دوبارہ واپسی کے ساتھ لگاتار دو کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم جو فی الحال بہترین فارم میں ہے کل کے فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ ہندوتانی ٹیم فائینل مقابلہ میں نہ صرف جارحانہ حملوں کی حکمت عملی پر کاربند رہنا چاہتی ہے بلکہ نیوزی لینڈ پر دبائو برقرار رکھنے کے لئے جلد گول بنانا بھی چاہتی ہے۔ امن دیپ سنگھ کی قیادت میں ہندوستانی فارورڈ لائین نے انتہائی سمجھداری اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طاقتور میزبانوں کو محض دفاعی موقف اختیار کرنے پر مجبور رکھا۔ نیوزی لینڈ کو لگاتار تیسری شکست سے بچنے کے لئے اپنے آپ کو مضبوط وار پوری طرح تیار کرنا ہوگا۔ فائینل میچ سے قبل ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کوچ رولینٹ اولٹمین نے کہا کہ میزبانوں کے خلاف لگاتار دو کامیابیوں کے بعد ہماری ٹیم کافی مثبت ہوچکی ہے۔
ورلڈ ملٹری گیمس میں ہندوستانی باکسرس کو ایک سلور، تین برونز میڈلس
نئی دہلی۔10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے مونگ ایانگ میں جاری ملٹری ورلڈ گیمس میں ہندوستانی باکسرس کو ایک سلور اور تین برونز میڈلس حاصل ہوئے۔ دھیرج رانگی (60 کیلوگرام) نے تنزانیہ، کیمرون، جرمن اور قازقستان کے باکسروں کو شکست دیتے ہوئے فائینل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں وہ مقابلہ میں معمولی طور پر زخمی ہوگئے اور الجیریا کے یحییٰ عبدی سے سخت مقابلے کے دوران شکست سے دوچار ہوگئے۔ ہندوستان کے دیگر تین باکسرس محمد حسام الدین (56 کیلوگرام)، داوانشو جیسوال (81 کیلوگرام) اور نریندر بروال (91  کیلوگرام) کو برونز میڈلس حاصل ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT