Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی ٹورنمنٹ: پاکستان کو آسٹریلیا نے ہرایا

ہاکی ٹورنمنٹ: پاکستان کو آسٹریلیا نے ہرایا

ہوبارٹ ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں جاری ہاکی ٹورنمنٹ کی میزبان ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کو ایک بار پھر شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ایشیائی ٹیم کی 0-5 سے عبرت ناک ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک بار پھر آسٹریلین فارورڈز کے آگے پاکستانی دفاعی کھلاڑی بے بس نظر آئے۔ یہاں کھیلے گئے میچ میں پانچ گولس برداشت کرتے ہوئے ’گرین شرٹس‘ کو یکطرفہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چار ملکی ٹورنمنٹ میں پاکستانی ٹیم صرف کوریا کے خلاف دو میچز جیتنے میں کامیاب رہی، جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مقابل اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ٹورنمنٹ پاکستانی ٹیم کی اولمپک کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کیلئے اہم تصور کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ اولمپک کوالیفائنگ ایونٹ آئندہ ماہ بلجیم میں منعقد کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT