Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی ٹیم میں اوڈیشہ کی چار لڑکیاں حکومت کی جانب سے نقد انعامات

ہاکی ٹیم میں اوڈیشہ کی چار لڑکیاں حکومت کی جانب سے نقد انعامات

بھوبنیشور ، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اوڈیشہ حکومت نے آج ریاست کی چار لڑکیوں کیلئے فی کس 50,000 روپئے کے کیاش پرائز کا اعلان کیا، جنھیں آئندہ ماہ کے ریو گیمز کیلئے انڈین ویمنس ہاکی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ اوڈیشہ کی دیپ گریس ایکا، نمیتا ٹوپو، للیما مینز اور سنیتا لاکڑا نیشنل ویمنس ٹیم کی نمائندگی کریں گی۔ مسرور وزیر اسپورٹس اور یوتھ سرویس سوڈم مرانڈی نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے چاروں لڑکیوں کو فی کس 50,000 روپئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے بیان کیا کہ یہ اس ریاست کیلئے فخر کا معاملہ ہے کہ اس کی چار لڑکیاں انڈین اولمپک ٹیم کا حصہ ہوں گی۔ انھوں نے بتایا کہ اس سے قبل ریاست کی دو دیگر لڑکیاں سربانی نندہ اور دوتی چند بھی اولمپکس کیلئے کوالیفائی ہوچکی ہیں۔ ہاکی کھلاڑیوں کو اوڈیشہ کرکٹ اسوسی ایشن نے بھی فی کس 25 ہزار روپئے کے کیاش ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT