Sunday , October 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

نئی دہلی ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گلاسگو میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمس میں سلور میڈل حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم آج وطن واپس ہوئی جہاں ہاکی انڈیا اور انڈین اولمپک اسوسی ایشن، دوستوں اور شائقین نے اس کا شاندار استقبال کیا جب ٹیم کے کھلاڑی اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہنچے۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے کامن ویلتھ گیمس میں بہتر مظاہرہ کر

نئی دہلی ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گلاسگو میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمس میں سلور میڈل حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم آج وطن واپس ہوئی جہاں ہاکی انڈیا اور انڈین اولمپک اسوسی ایشن، دوستوں اور شائقین نے اس کا شاندار استقبال کیا جب ٹیم کے کھلاڑی اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہنچے۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے کامن ویلتھ گیمس میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا ہے اور خصوصاً سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک موقع پر پیچھے رہنے کے باوجود حریف ٹیم کو 3-2 سے شکست دی حالانکہ اس مقابلہ کے ابتدائی نصف مرحلہ میں ٹیم دو گولس سے پیچھے تھی۔ سیمی فائنل میں شاندار مظاہرہ کرنے کے باوجود فائنل کا نتیجہ دہلی میں منعقدہ 2010ء کامن ویلتھ گیمس کے فائنل کا اعادہ رہا کیونکہ اس مرتبہ بھی قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 0-4 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کرنے والے ہاکی انڈیا کے جنرل سکریٹری نریندر بترا نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے اور میں کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں جوکہ ٹورنمنٹ میں سلور میڈل کے یقیناً مستحق تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ تمام ہندوستان کو ان کے مظاہروں پر فخر ہے۔

TOPPOPULARRECENT