Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہاکی : پاکستان نے ہندوستان کو ہرایا

ہاکی : پاکستان نے ہندوستان کو ہرایا

گوہاٹی ، 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے جنوبی ایشیائی گیمز 2016ء کے ہاکی مقابلے میں ہندوستان کو 2-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ جاریہ 12 ویں جنوبی ایشائی گیمز میں پاکستانی ٹیم نے ہندوستان کو ابتدا سے ہی دباؤ میں رکھا اور میچ کے اختتام تک اپنی برتری قائم رکھی۔ پاکستان کی جانب سے پہلے ہاف کے 11ویں منٹ میں محمدارسلان قادرنے پہلا گول کیا جبکہ 37 ویں منٹ میں دوسرا گول داغ کر پاکستان کو 2-0 کی برتری دلادی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں 53 ویں منٹ پر ہندوستان کی جانب سے مندیپ انٹل نے گول کے ذریعے اسکور کو 2-1 کیا۔ تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کے ذریعے میچ جیت لیا۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 3-0 کے واضح فرق سے شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT